Live Updates

سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کرلیا گیا

جمعہ 4 مئی 2018 20:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کرلیا گیا ،تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کااجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ،اجلاس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان ،سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی ،قائد ایوان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین سینیٹر راجا ظفر الحق ،پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید اور سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر سمیت کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی ،اجلاس میں متفقہ طورپر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ،اس موقع پر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کمیٹی کے ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ وہ انکی توقعات پر پورا اترنے اور بین الصوبائی رابطے کو مزید موثر بنانے کیلئے وفاق اور صوبوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے کمیٹی اپنی موثر سفارشات وتجاویز پیش کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات