متحدہ مجلس عمل بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس 6مئی کو منعقد ہوگا

جمعہ 4 مئی 2018 20:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس 6مئی بروز اتوار کوئٹہ میں منعقد ہوگاتفصیلات کے مطابق ایم ایم اے کے صوبائی صدر مولوی نوراللہ کی قیادت میں صوبائی کابینہ کا اجلاس 6مئی بروز اتوار مرکزی جمعیت اہلحدیث کی میزبانی میں کوئٹہ میں منعقد ہوگا ،اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ،جماعت اسلامی ،جمعیت علماء پاکستان ،اسلامی تحریک اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے قائدین شرکت کرینگے،اجلاس میں 11مئی کو منگچر میں ہونیوالے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور بلوچستان کے اضلاع میں ایم ایم اے کی تنظیم نو کے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔