مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی داستان بڑی ہولناک ہے، وادی میں کرفیو کا منظرہے ،ْسردار میر اکبر خان

اقوام عالم خصوصاً مسلم ممالک کشمیریوں کے حق خوداریت کیلئے بھارت پر دبائوڈالیں اور انکا پیدائشی حق دلوانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں ،ْوزیر جنگلات کی اپیل

جمعہ 4 مئی 2018 21:47

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیرسردار میراکبر خان نے کہا کہ اسلامک سربراہی کانفرنس اوآئی سی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کروانے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالا ہے اور کشمیر یوں کے حق خوداردیت کو دلوانے میں مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی داستان بڑی ہولناک ہے وادی میں کرفیو کا منظرہے ہزاروں افراد کو بھارتی فوجیوں نے چھروں والی بندوق سے زخمی کردیا ہے 2000افراد کی آنکھوں کو بینائی سے محروم کردیا ہے بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے نتیجہ میں ہزاروں بچوں کو یتیم اور عورتوں کوبیوہ کیا ہے وادی میں ادوایات اور خوراک کی شدید قلت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اقوام عالم خصوصاًمسلم ممالک سے اپیل کرتے ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خوداردیت کے حصول میں کشمیریوں کا کھل کر ساتھ دیں اور بھارت پر دبا ئو ڈالیں وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق جو کہ اقوام متحدہ میں خود بھارت نے تسلیم کیا ہو ا ہے دلوانے میں اپنامو ثر کردار ادا کریں تاکہ کشمیر ی بھی آزادی کی نعمت حاصل کرسکیں ۔

انھوں نے کہا کہ ایل او سی پر بھارت آئے روز جارحیت کرکے معصوم کشمیر یوں کا قتل عام کررہا ہے اقوام متحدہ بھارت پر دبائو ڈالیں مظلو م کشمیریوں کا قتل عام بند کروانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں انھوں نے عالمی برداری اور عالمی ادارہ خوراک سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اقتصادی راہداری قائم کریں تاکہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارت کا مکروہ چہر ہ پوری دنیا کے سامنے لایا جاسکے اور کشمیر کے اندر خوراک کی قلت کو پورا کیا جاسکے۔