پاکستان دنیا میں اپنے منفی امیج کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے اور عالمی معیشت میں اپنا کردار ادا کرے،سوئس قونصل جنرل

جمعہ 4 مئی 2018 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان میں تعینات سوئزرلینڈ کے قونصل جنرل فلپ کریوائزرنے کہا ہے کہ پاکستان پر لازم ہے کہ دنیا میں اپنے منفی امیج کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے اور عالمی طاقتور معیشت میں اپنا کردار ادا کرے بدقسمتی سے بعض ملکو ں میں پاکستا ن کے بارے میں اچھے تاثرات نہیں پائے جاتے ہیں وہ ڈیفنس میں سوئس معروف کمپنی وکٹوری نوکس پر وڈکس کے اسٹور کا افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر جاپان کے قونصل جنرل نوشی کازو آئی سو مورو ، بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نور الہلال ،سیف الرحمن ،وکٹوری نوکس کے سیلز مینیجر نوریزو اے مار کا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر عامر ہزاری و دیگر بھی موجودتھے انہو ں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ سی پیک پاکستان کے لیے عالمی سرمایہ کاری متوجہ کرنے کا اچھا موقع ہے پاکستان اپنی تجارت کو دیگر ملکو ں تک ترقی دے سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سوئزرلینڈ کے درمیان تجارت بڑھانے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ تجارتی پالیسی آسان بنانے اور تجارتی آمد ورفت میں بہتری لانے کی ضرور ت ہے انہو ں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ سال 550ملین ڈالر کی تجارت ہوئی ہیں جس میں سوئزرلینڈ نے 4سو ملین ڈالر کی اشیاء درآمد کی اور 150ملین ڈالر کی اشیاء درا ٓمد کی ہے جس میں پاکستان سے ٹیکسٹائل اور چمڑے کا سامان اور آم درآمد کیے گئے ہیں جبکہ پاکستان کو کچن ٹولز فوڈ پروسز درآمد کیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں کراچی میں ڈیڑھ سال سے ذمہ داری ادا کررہا ہوں یہا ں امن وامان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے انہو ںنے کہا کہ سوئزرلینڈ کے لیے ویزا سلام آباد سے جاری ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی اس طرح کی مزید شاپ کھولی جائے گی اس موقع پر عامر ہزاری نے کہا کہ وکٹوری نوکس پروڈکس کمپنی کے پچاس ڈیلر آلریڈی موجود ہیں اور یہ پہلی ڈسٹری بیوشن کمپنی کھولی گئی ہے انہو ں نے کہا کہ اس کمپنی کے دنیا کے 130ملکو ں میں شاخیں موجود ہیں ۔