ضلعی انتظامیہ نے آبادگاروں کی سہولت کے لیے ربیع کی فصل کیلئے فی ایکڑ کے حساب سے آبیانہ ،لوکل سیس سمیت مختلف جنسوں کے لیے شیڈول جاری کردیا

جمعہ 4 مئی 2018 21:51

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) ضلع انتظامیہ خیرپور کی جانب سے آبادگاروں کی سہولت کے لیے ربیع کی فصل 2017-18کیلئے فی ایکڑ کے حساب سے آبیانہ ،لوکل سیس ، ڈرنیج نرخ اور لینڈ ٹیکس کا مختلف جنسوں کے لیے شیڈول جاری کیا ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون خیرپور ریاض حسین وسان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں ربیع 2017-18گندم اور جو کی فصل کے لیے فی ایکڑ آبیانہ 53 روپی30 پیسے، لوکل سیس ایریگیٹیڈ10 روپے، ان ایریگیٹیڈ5 روپے، ڈرنیج کے لیے 100 روپے ، لینڈ ٹیکس ایریگیٹیڈ200 روپے، ان ایریگیٹیڈ100 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح چنا اور مرچ کے لییفی ایکڑ آبیانہ 75 روپی33 پیسے، لوکل سیڈ ایریگیٹڈ 10 روپے، ان ایریگیٹڈ 5 روپے ، ڈرنیج 100 روپے ، لینڈ ٹیکس ایریگیٹڈ 200 روپے، ان ایریگیٹڈ 100 روپے مقرر کیا گیا ہے اسی طرح سبزی کے لیے فی ایکڑ آبیانہ 142 روپی14 پیسے،لوکل سیس ایریگیٹیڈ10 روپے، ان ایریگیٹیڈ5 روپے، ڈرنیج کے لیے 100 ، لینڈ ٹیکس ایریگیٹڈ 200 روپے، ان ایریگیٹڈ کے لیے 100 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ تیلی بیج اور گاہ (سبز چارہ)کے لیے فی ایکڑ آبیانہ 53 روپے 30 پیسے،لوکل سیس ایریگیٹیڈ10 روپے، ان ایریگیٹیڈ5 روپے، ڈرنیج کے لیے 100 ، لینڈ ٹیکس ایریگیٹڈ 200 روپے، ان ایریگیٹڈ کے لیے 100 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ باغ، کیلا پھل والے کے لیے فی ایکڑ آبیانہ142 روپی14 پیسے،لوکل سیس ایریگیٹیڈ10 روپے، ان ایریگیٹیڈ5 روپے، ڈرنیج کے لیے 100 روپے مقرر کیا گیا ہے اسی طرح باغ بغیر پھل والے ، کیلے بغیر پھل والے کے لیے آبیانہ 71 روپی07 پیسہ ، لوکل سیس ایریگیٹڈ10 ، لینڈ ٹیکس ایریگیٹڈ500 روپے، ان ایریگیٹڈ 250 روپے ، ڈرنیج 100روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ جبکہ بھیلا کے لیے آبیانہ61 روپی81 پیسے،لوکل سیس ایریگیٹیڈ10 روپے، ان ایریگیٹیڈ5 روپے، ڈرنیج کے لیے 100 روپے، لینڈ ٹیکس ایریگیٹیڈ200 روپے اور ان ایریگیٹیڈ100 روپے، ہڑی کے لیے آبیانہ27 روپی03 پیسے،لوکل سیس ایریگیٹیڈ10 روپے، ان ایریگیٹیڈ5 روپے، ڈرنیج کے لیے 100 روپے، لینڈ ٹیکس ایریگیٹیڈ200 روپے اور ان ایریگیٹیڈ100 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

جاری کردہ شیدول میں مزید بتایا گیا ہے کہ لینڈ ٹیکس بیراج اراضی میں 16 ایکڑ اور اس سے کم اراضی اور کچے میں 32 ایکڑ اور اس سے کم اراضی والے کھاتوں پر نافذ نہیں ہوگا ان ایریگیٹڈ اراضی پر وصولی ایریگیٹڈ اراضی کے مقابلے میں آدھی ہوگی ، لینڈ ٹیکس 16 ایکڑ سے زائد اراضی کے کھاتوں کی وصولی ایریگیٹیڈ اراضی والے کھاتوں پر نافذ ہوگی چاہے اس میں حصہ دار ایک سے زیادہ ہی کیوں نہ ہوں دوباری فول پر لینڈ ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا ۔شیڈول میں تمام کھاتیداروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ خیرپورضلع کے تمام افسران اور عملے کو سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ کھاتیداروں کو تفصیل وار بل دیے جائیں لہٰذاکھاتیدار تفصیل وار بل وصول کریں اور سرکاری واجبات ادا کرنے کے بعد رسید ضرور حاصل کریں ۔

متعلقہ عنوان :