شہر قائد میں شدید گرمی کی لہر بر قرار،کے الیکٹرک نے شہریوں کا جینا محال کردیا

شارٹ فال کے نام پر طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، بجلی کی بندش سے شہری دوہری اذیت کا شکار ہو گئے

جمعہ 4 مئی 2018 20:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) شہر قائد میں شدید گرمی کی لہر بر قرار، گرمی کے ستائے شہریوں کا کے الیکٹرک نے جینا محال کر دیا۔شارٹ فال کے نام پر طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، بجلی کی بندش سے شہری دوہری اذیت کا شکار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری گھنٹوں غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو شدید پریشان کر رکھا ہے،، گرمی کے شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی بڑھا دی گئی،،شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے بل پورے آتے ہیں لیکن بجلی نہیں آتی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے میٹر لگا دئیے گئے اور فائبر کے تار بھی بچھا دئیے گئے لیکن اسکے باوجود بجلی فراہم نہیں کی جا رہی، لوڈشیدنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈسیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔بڑہتی ہوئی گرمی سے پریشان شہریوں نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنا کا مطالبہ بھی کر دیا۔ شدید گرمی میں عوام غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ سے مایوس اور اس کے خاتمے کے منتظر ہیں، لیکن گر می کی شدت کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کے پاور پلانٹ ٹرپ ہونا شروع ہو جاتے ہیں جو کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔