ڈیپارٹمنٹل ویمن کرکٹ چمپئن شپ میں زرعی ترقیاتی بینک نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 66 رنز سے ہرا دیا

جمعہ مئی 22:34

ڈیپارٹمنٹل ویمن کرکٹ چمپئن شپ میں زرعی ترقیاتی بینک نے ہائر ایجوکیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری ڈیپارٹمنٹل ویمن کرکٹ چمپئن شپ میں زرعی ترقیاتی بینک نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 66 رنز سے ہرا دیا، نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زرعی ترقیاتی بینک کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ناہیدہ بی بی نے دو چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے، نادیہ ڈار نے چار چھکوں کی مددسے 38 رنزنین عابدی نے پانچ چوکوں کی مددسے 31 رنزبنائے، مہک عامر نے 20 رنر اور سماویہ نے 25 رنز دے کر ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا نہ کرسکی، بلکہ مقررہ 20 اوورز نو وکٹوں 81 رنز بنائے، گل فروز نے چھ چوکوں کی مدد سے 38 رنز، ماہم منظور نے 15 رنز اوردینہ بیگ نے 23 رنز دے کر تین، تین جبکہ نادیہ ڈار نے 9 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کئے۔ زرعی ترقیاتی بینک کی نادیہ ڈار میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی۔