ڈاکٹر منہا ج اے قدوائی کی زیر صدارت سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا اجلاس

جمعہ 4 مئی 2018 21:18

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر منہا ج اے قدوائی کی زیر صدارت ایک اجلاس سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر طاہر عزیز شیخ، ڈاکٹر محمد شاہد علی، ڈاکٹر فرحت صبینہ، ڈاکٹر خادم قریشی، ڈاکٹر مسعود احمد سولنگی، ڈاکٹر نور احمد قریشی، ڈاکٹر احمد حسن ڈی جی و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں 24 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں طے شدہ امور کا جائزہ لیا گیا اور ایس ایچ سی سی اور ڈائریکٹر ہیلتھ کیئر کراچی کے مابین مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء نے رجسٹریشن کے عمل کی رفتار کو مزید بڑھانے پر زور دیا اور یہ طے کیا گیا کہ عوامی اور نجی ہیلتھ کیئر کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر قدوائی نے بطور میڈیکل ایکسپرٹ رجسٹریشن کیلئے اہل قرار دیئے جانے والے شرکاء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تجربات کو بھرپور انداز میں کارآمد بنائیں اور اضافے کے لئے اورینٹیشن کے حوالے سے کمیشن کی ویب سائٹ www.shcc.org.pk پر ہیلتھ سروس ڈیلوری اسٹینڈرڈز (MSDS) سے رہنمائی حاصل کریں۔

اجلاس میں شرکاء نے فیلڈ کے حوالے سے اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آخر میں ڈاکٹر قدوائی نے اجلاس میں شرکت اور اپنی قیمتی آراء دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :