Live Updates

زرداری ، نیازی کو قوم پہچان چکی ہے ، الیکشن میں آٹے دال کا بھاؤ پتہ چل جائے گا‘شہباز شریف

عوام الیکشن میں زرداری ، نیازی کو چھٹی کا دودھ یاد دلائیں گے ، بنی گالہ اور بلاول ہاؤس ایک ہی جگہ کے دو نام ہیں قوم اب بازی گروں سے مزید دھوکے نہیں کھائے گی، نیاز ی صاحب نے گیارہ نکات میں سی پیک کا ذکر تک نہیں کیا عمران خان بتائیں انہوںنے خیبر پختونخوا میں لیہ یا وہاڑی جیسا کونسا ہسپتال بنایا ، سندھ میں کتنے ہسپتال بنائے گئے 1320 میگا واٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہوا ، اس کا کریڈٹ محمد شہباز شریف کو جاتا ہے‘قائد محمد نواز شریف

جمعہ 4 مئی 2018 21:18

زرداری ، نیازی کو قوم پہچان چکی ہے ، الیکشن میں آٹے دال کا بھاؤ پتہ چل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نیازی صاحب قوم آپ کو اچھی طرح پہچان چکی ہے ، الیکشن میں آٹے دال کا بھاؤ پتہ چل جائے گا - عوام آپ کو چھٹی کا دودھ یاد دلائیں گی- لاہور ، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ بنی گالہ اور بلاول ہاؤس ایک ہی جگہ کے دو نام ہیں - دونوں کو قوم پہچان چکی ہے - قوم اب بازی گروں سے مزید دھوکے نہیں کھائے گی - انہوںنے کہا کہ نیازی صاحب نے گیارہ نکات میں سی پیک کا ذکر تک نہیں کیا - وہ سی پیک کے دشمن ہیں - عوام کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں - 2013ء میں مینار پاکستان میں نیازی صاحب نے قوم سے جھوٹ نہ بولنے کا حلف اٹھایا تھا لیکن اب انہوں نے اور کوئی ریکارڈ بنایا ہو یا نہ بنایا ہو لیکن انہوں نے جھوٹ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئی- وزیر اعلی نے کہا کہ ہم نے وہاڑی، لیہ سمیت تمام اضلاع میں ہسپتالوں کی تعمیر نو کی - وہاڑی کے ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ جدید ترین پتھالوجی لیب قائم کی ، سی ٹی سکین مشینیں لگائیں ، ہاسپٹل ویسٹ کو تلف کرنے کیلئے انسینریٹرلگائے - عمران خان بتائیں خیبر پختونخوا میں کوئی ان جیسا کوئی ہسپتال ہی-سندھ اور خیبر پختونخوا میں کتنے نئے ہسپتال بنائے گئے ، کتنے ہسپتالوں میں توسیع کی گئی - لاہور میں آکر شوق سے جلسے کریں لیکن پشاور میں جلسہ کر کے ضرور بتائیں کہ عوام کیلئے کیا کیا ہے - خیبر پختونخوا کو کھا پی کر لاہور جلسہ کرنے جا رہے ہیں - خیبر پختونخوا کے لو گ جلسے کیلئے لاہور آئے اور ترقی دیکھ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ووٹر بن گئے -وزیر اعلی نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کے بارے میں پی ٹی آئی کے رہنما نے عدالتی کارروائی کے ذریعے تاخیر کے اسباب پیدا کئے ، بصورت دیگر آج اورنج لائن ٹرین بن چکی ہوتی اور عوام سفر کر رہے ہوتی- شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے پانامہ سے پیچھے ہٹنے پر اربوں روپے رشوت کا جھوٹا الزام لگایا مگر اب عدالت میں اس الزام کو ثابت کرنے کے لئے پیش کیوں نہیں ہوتی- اسی طرح ملتان میٹرو کے بارے میں کرپشن کے الزامات جھوٹے ثابت ہونے پر عدالت سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں - وزیر اعلی نے کہا کہ ورلڈ کپ تو آپ نے جیت لیا لیکن کے پی کے کو اجاڑ دیا - عمران خان شوکت خانم ہسپتال بنانے کا کریڈٹ لیتے ہیں - شوکت خانم کیلئے زمین میاں نواز شریف صاحب نے دی اور 25 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی فراہم کی -ہمارے بزرگوں نے ہسپتال اور دیگر فلاحی ادارے بنائے مگر ہم نے کبھی ان کا ڈھنڈورانہیں پیٹا -انہوںنے کہا کہ نیازی کج فہم ہیں ، ہر روز بڑی وکٹ گرنے کی بات کرتے ہیں -قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جس تیز رفتاری سے منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے اس سے نہ صرف چین بلکہ دنیا میں نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے - خصوصا ساہیوال میں لگنے والا 1320 میگا واٹ کا کول پاور پلانٹ مقررہ مدت سے بھی پہلے مکمل کیا گیا ہے اور چین نے اسے پنجاب سپیڈ کہا ہے - چین میں بھی اتنی سپیڈ سے منصوبے مکمل نہیں ہوئے - اس کا کریڈٹ محمد شہباز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہے - انہوںنے کہا کہ جب چین کے صدر شی جن پنگ پاکستان کے دورے پر آئے تو انہوںنے اسلام آباد میں کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ آپ اور شہباز شریف کیلئے ہماری طرف سے تحفہ ہے لیکن عمران خان نے اس منصوبے میں رکاوٹیں کھڑی کیں جس وجہ سے یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات