ایس این جی پی ایل آل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ ، سوئی گیس کے محمد شعیب نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ مئی 21:18

ایس این جی پی ایل آل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ ، سوئی گیس کے محمد شعیب ..
لاہور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیکنڈ ایس این جی پی ایل آل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ 2018ء کے تیسرے روز ایک بڑا اپ سیٹ ہوا جب مینز سنگل میں ساتویں نمبر پر سوئی گیس کے محمد شعیب نے چوتھے نمبر پر واپڈا نے ہیرا عاشق کو 3-6, 6-2, 6-4 سے ہرا کر اپ سیٹ کردیا اور سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کیا۔

مینز سنگل کے دیگر کوارٹرفائنلز میں میں عقیل خان نے یوسف خلیل کو6-2, 6-1 سے، شہزاد خان نے برکت اللہ کو 6-3, 6-2 سے، لاہور کے محمد عابد نے جہانیا ں کے مدثرمرتضیٰ کو 6-1, 6-1 سے ہرا دیا۔لیڈیز سنگل کے پہلے کوارٹرفائنل میں سارہ محبوب نے مریم مرزا کو 6-0, 6-1 سے، شمزہ طاہر نے ندااکرم کو 6-2, 6-2 سے ، عشائ جواد نے ذرا سلیمان کو6-2, 6-0 سے ہرا کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

مینز ڈبلز کے پری کوارٹرفائنلز میں اعجاز احمد اور عباس خان نے اسد اللہ اور برکت اللہ کو 6-4, 7-6 سے، یوسف خلیل اور احمد بابرنے، زریاب پیرزادہ اور میاں بلال کو 6-3, 6-2 سے، شہزادپی اے ایف اور شاہد آفریدی نے شاکر اللہ اور فرحان خان کو 6-0, 6-3 سے، محمد خالق اور ایم عباس ملک نے طلحہ وحید اور سکندر حیات کو 7-6, 6-4 سے ہرا کر کوارٹرفائنلزکیلئے کوالیفائی کرلیا۔

انڈر 18 بوائز کے ایک کوارٹرفائنل میں عاقب حیات نے ذلان خان کو 6-2, 6-4 سے ہرا دیا۔انڈر 16 کے پہلے سیمی فائنل میں نعلین عباس نے محمد عبداللہ کو 6-0, 6-1 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔انڈر 14 کے پہلے سیمی فائنل میں پشاور کے حامد اسرار نے گوجرانوالہ کے فرمان شکیل کو 6-1, 6-3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔انڈر 12 کے پہلے کوارٹرفائنل میں شاہیل طاہر نے احتشام عارف کو 8-3 سے ہرا دیا۔انڈر 10 میں اقصیٰ نے طلال عرفان کو 8-2 سے، لبیکا نے ابوبکر خلیل کو 8-3 سے ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔