کینن فوم چیلنج کپ ،ینگ لکی سٹار نے نیو یونین کلب کو 118نز سے شکست دے دی

جمعہ مئی 21:25

کینن فوم چیلنج کپ ،ینگ لکی سٹار نے نیو یونین کلب کو 118نز سے شکست دے دی
لاہور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) ینگ لکی سٹار کرکٹ کلب نے یکطرفہ مقابلے میں نیو یونین کرکٹ کلب کو 118رنز سے شکست دے کر گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ٹائون شپ گرین گرائونڈ پر ینگ لکی سٹار کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 207رنز بنائے ۔

وقاص علی 89،سلمان فیاض 34اور ذیشان فاروق 28رنز بناکر نمایاں رہے ۔

(جاری ہے)

نیو یونین کلب کی طرف فرقان مجید نے دو جبکہ وقار جاوید،حارث مجید اور توقیر بخاری نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔جواب میں نیویونین کلب کی ٹیم 27ویں محض89رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔حارث مجید 28اور محمد یوسف 22رنز بناکر نمایاں رہے ۔نیو یونین کلب کی طرف سے حیدر علی نے چار ،شیروز افضل نے تین جبکہ جہانزیب نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔عمدہ بائولنگ پر ینگ لکی سٹار کلب کے حیدر علی کو مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔اس میچ میں حسن محمود اور فرقان بٹ نے امپائرنگ جبکہ ساجد عثمان نے اسکورر کے فرائض انجام دئیے ۔

متعلقہ عنوان :