ہری پور، پی کے 40میں پی ٹی آئی کے اکبر ایوب خان اور قاضی محمد اسد خان کی الیکشن مہم زوروں پر

پی پی کے امیدوار اعجاز علی خان درانی کی مہم سست روی کا شکا ر، آزاد امیدوار بھی تاحال میدان میں نہ اتر سکے

جمعہ 4 مئی 2018 21:25

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) حلقہ پی کے 40میں پی ٹی آئی کے اکبر ایوب خان اور قاضی محمد اسد خان کی الیکشن مہم زوروں پر پی پی کے امیدوار اعجاز علی خان درانی کی مہم سست روی کا شکار ہو گئی دیگر آزاد امیدوار بھی تاحال میدان میں نہ اتر سکے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آمدہ الیکشن کیلئے تمام حلقوں میں متوقع امیدواروں نے الیکشن مہم کا آغا کئی ماہ سے جاری رکھا ہوا ہے اور اب تک پی ٹی آئی کے متوقع امیدوار اکبر ایوب خان اور قاضی محمد اسد خان کی مہم عروج پر ہے اور پورے حلقے میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پی پی کے امیدوار اعجاز علی خان درانی جو شروع میں انتہائی ایکٹو دیکھائی دیئے اب انکی مہم کچھ سست روی کا شکار نظر آتی ہے اور تاحال آزاد امیدوار اور دیگر جماعتوں کے امیدوار بھی میدان میں نہیں اترے امید کی جارہی ہے کہ آمدہ چند دنوں تک الیکشن مہم میں تیزی آجائے گی کیونکہ چند دنوں تک موجودہ اسمبلیاں ختم ہو جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :