جنوبی وزیرستان، ممتاز قبائلی راہنما ملک محمداعظیم خان درامن خیل طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے ، محسود قبرستان میں سپرد خاک

جمعہ 4 مئی 2018 22:06

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) جنوبی وزیرستان کے ممتاز قبائلی راہنما ملک محمداعظیم خان درامن خیل طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ پرانے تبلیغی مسجد ٹانک میں ادا کی گئی ۔بعد آزاں محسود قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔جنوبی وزیرستان کے برکی قبائل کے سرکردہ قبائلی راہنما نے ملک محمد اعظیم خان محسود کی وفات کو قبائل ایک اعظیم نقصان قراردیا ہے ۔

زرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ممتاز قبائلی راہنما ملک محمد اعظیم خان محسود درامن جمعہ کے دن طویل علالت کے باعث اس دنیا فانی سے انتقال کرگئے۔مرحوم کی نماز جنازہ پرانے تبلیغی مسجد ٹانک میں بعد از نماز جمعہ ادا کی گئی ۔جس میں کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین ،صحافیوں ،تاجروں کے علاوہ عوام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحوم سنیئر صحافی انورخان محسود ،محمود خان اچکرزئی کے پختون خواہ کے مرکزی راہنما عبدلقاہر محسود ،عبدالقدیر محسود کے والد محترم تھے۔

جنوبی وزیرستان کانی گرم کے برکی قبائل کے سرکردہ قبائلی راہنما ملک عرفان الدین برکی نے ملک محمداعظیم خان محسوددرامن خیل کی وفات کو ایک بہت بڑا اعظیم نقصان قرار دیا اور کہا کہ مرحوم محسود قبائل کے ایک معزز راہنما تھے اور جنوبی وزیرستان کی تعمیر و ترقی کے کاموں میں ان کابڑا کردار تھا ۔برکی قبائل کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کریں گے۔