نیب کی جانب سے سندھ میں پیپلزپارٹی رہنمائوں کیخلاف انکوائری ختم کرنے پر سوچے سمجھے بغیر تنقید غیر ضروری ہے، سعد رفیق

جمعہ 4 مئی 2018 22:18

نیب کی جانب سے سندھ میں پیپلزپارٹی  رہنمائوں کیخلاف انکوائری ختم کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے سندھ میں پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کیخلاف انکوائری ختم کرنے کے معاملے پر سوچے سمجھے بغیر تنقید کرنا میرے خیال میں غیر ضروری ہے آج ہم ایک دوسرے کے منہ کالے کرتے کرتے یہاں تک پہنچے ہیں گزشتہ روز ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک میں احتساب کا عمل عمومی طورپر انتقال لینے کیلئے استعمال ہوا ہے انہوں نے کہا کہ وہ سازشی بہروپیا آج ایس ایس پی تشدد کیس میں بھی بری ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ انصاف کا بول بالا کرنے کیلئے ایس ایس پی عصمت جونیجو کو دوران ڈیوٹی زخمی ہونے کے جرم میں سزا سنا ئی جائے انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو جوتیوں میں دال بانٹنے سے گریز کرنا ہوگا اور ایک دوسرے کیخلاف کیچڑ اچھانے والی سیاست کو ختم کر ناہوگا۔