Live Updates

بٹ گرام، آلائی محکمہ وائلڈ لائف میں جعلی بھرتیوں کے عوض لاکھوں ہڑپ کرنے کا انکشاف

افراد کو نوکری دلوانے کے بہانے فی کس 50ہزار روپے وصول

جمعہ 4 مئی 2018 22:14

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) آلائی محکمہ وائلڈ لائف میں جعلی بھرتیوں کے عوض لاکھوں روپے ہڑپ کرنے کا انکشاف،20افراد کو نوکری دلوانے کے بہانے فی کس 50ہزار روپے وصول کیئے گئے ،آلائی کے رینج آفیسر سمیت سرکاری سکول ٹیچر اور مقامی کسان کونسلر بھی فراڈ میں ملوث ہیں ،متاثرہ افراد کا بٹگرام میں احتجاجی مظاہرہ ،تفصیلات کے مطابق ضلع بٹگرام کی دوسری تحصیل آلائی میں محکمہ وائلڈ لائف میں جعلی بھرتیوں کے عوض لاکھوں روپے وصول کیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں متاثرہ افراد صاحب زر ولد محمد فرید ،حکیم اللہ ولد بہرامن ،عبد العلیم ولد محمد اکبر ،سرفراز ولد نمیا خان و دیگر نے بٹگرام میڈیا روم کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ داروں فضل وہاب ،رینج آفیسر سرتاج ،سکول ٹیچرسمیع اللہ اور کسان کونسلر اورنگزیب نے ہمیں وائلڈ لائف میں نگہبان پوسٹ پر بھرتی ہونے کی عرض سے 50ہزار روپے فی کس وصول کیئے ،گزشتہ گیارہ مہینوں سے ہم مسلسل اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں لیکن تاحال ہمیں تنخواہیں نہیں ملی ہیں جبکہ محکمہ کی جانب سے ہمیں بھرتی کے بوگس کاغذات دیئے گئے ہیں جس پر محکمہ ہذا کی مہریں بھی موجود ہیں انھوں نے مزید کہا کہ جب ہم اپنی تنخواہ کا مطالبہ کرتے ہیں تو محکمہ کی ذمہ داروں کی جانب سے ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپکی تنخواہیں اکاونٹ میں آچکی ہیں لیکن ہمیں اوپر سے آرڈر نہیں آئے حالانکہ انھوں نے ہمیں ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کیا ہے انھوں نے مزید کہا کہ بھرتیوں کے عمل میں ہم سے لیئے جانے والے پیسوں کی ویڈیو بھی ہمارے پاس موجود ہے انھوں نے مزید کہا کہ ایک طرف صوبائی حکومت کرپشن ختم کرنے کی دعویداری کررہی ہے تو دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف آلائی آفس فراڈ اور دھوکے کاآماجگاہ بن چکا ہے انھوں نے عمران خان ،وزیر اعلی پختونخواہ سمیت دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے آلائی محکمہ وائلڈ لائف میں موجود کالی بھیڑوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لا کر سادہ لوح عوام سے لی جانے والی رقم انھیں واپس دلوائیں بصورت دیگر ہم شاہراہ ریشم پر شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :