سرگودھا، محکمہ اینٹی کرپشن نے سکول کا تعمیراتی کام چھوڑ کر فرار ٹھیکیدار کو اور ایکسیئن بلڈنگ کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا

جمعہ 4 مئی 2018 22:14

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے سکول کا تعمیراتی کام چھوڑ کر فرار ہونے والے ٹھیکیدار کو اور ایکسیئن بلڈنگ کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا،تفصیلات کے مطابق" -گائوں چٹہ میں ٹھیکیدار گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کا تعمیراتی کام چھوڑ کر فرار- ہو گیا تھا جس پر" پر عاصم رضا ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھا نے ایکشن لیتے ہوئے ایکسین بلڈنگ ثاقب رحیم، ایس ڈی او محمد ریاض اور ٹھیکیدار پرویز رحیم کوریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے اُن کو سختی سے ہدایت کی سکول کا تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کریں اور کام کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا اگر کام تسلی بخش نہ ہوا تو آپ کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہو گی۔ جس پر ایکسین بلڈنگ ثاقب رحیم، ایس ڈی او محمد ریاض اور ٹھیکیدار پرویز رحیم نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو یقین دہانی کروائی کہ انشاء اللہ سکول کا تعمیراتی کام 04جون 2018تک مکمل کر دیا جائے گا اور تعمیراتی کام میںاعلی کوالٹی کا مٹریل استعمال کیا جارہا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ایکسین بلڈ نگ کو ہدایت کی مقررہ وقت سے پہلے کام کو مکمل کر کے مجھے رپورٹ پیش کرے

متعلقہ عنوان :