عوام کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہ، محکمہ مال کے ذمہ داران اپنا رویہ درست کریں ورنہ ف قانونی کاروائی ہوگی،ڈسی و ڈپی پی او جہلم

جمعہ 4 مئی 2018 22:16

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن )ر( عبدالستار عیسانی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم عبد الغفار قیصرانی نے تحصیل پنڈ دادنخان میں سول آفیسر ز کلب میںکھلی کچہری کا انعقاد کیا،ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے عوام کے دیرینہ مسائل فوری حل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کومناسب حُکم دیا، عبدالستار عیسانی نے خصوصی طور پر محکمہ مال کے مسائل کے لئے انکوائری ٹیم تشکیل دی اوراے سی اور تحصیلدار پنڈ دادنخان کو گرداوری کے لئے ہدایات جاری کیں۔

اسی طرح ڈی پی او جہلم نے فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جملہ ڈی ایس پی اورایس ایچ او صاحبان کو قانون اور میرٹ کے مطابق فوری ایف ائی آر کا اندراج کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پرچیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان جالپ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر آفاق وزیر خان، اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان مجاہد عباس، سی ای او ایجوکیشن ملک واجد حسین، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی سعدیہ پروین، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عزیزالرحمان، سی او ضلع کونسل حیدر علی چٹھہ،چیئرمین ایم سی کھیوڑہ ملک فیصل عباس کے علاوہ محکمہ ہائی وے ، پراونشل بلڈنگ، واپڈا، سوئی گیس اور تمام صوبائی محکمہ جات کے افسران ، صحافی برادران اور عوامی حلقوں نے کثیر تعداد میںشرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کیپٹن )ر( عبدالستار عیسانی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم عبد الغفار قیصرانی نے باشندوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر سائیلین کو وقت بتا کر مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔کھلی کچہری میںکھیوڑہ، لللہ،جلالپور شریف پی ڈی خان سٹی،نرومی ڈھن ،چک شادی ،ہر نپورکے باشندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اورڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، جن میں ذیادہ تر مسائل مذکورہ علاقہ میں صاف پانی کی فراہمی،محکمہ مال، نکاسی آب، تعلیم اور سڑکوںاورپولیس سے متعلق تھے ۔

اُنہوں نے آنے والے تمام لوگوں کے مسائیل غور سے سنے اوراُن کے مسائل، شکایات اور تجاویز نوٹ کیں ، جو بعد میں چیف سیکرٹری آفس کی جانب سے بنائے گئے آن لائن پورٹل کے ذریعے متعلقہ محکموں کو کارروائی کے لیے بھیجی گئیں۔