وزیراعلیٰ پنجاب سے معروف کمپنی سیمنز کے وفد کی ملاقات،توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال

توانائی کے منصوبوں کو برق رفتاری کیساتھ مکمل کیا ، تیز رفتار اقدامات کے باعث لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی ہے توانائی منصوبوں پر کام کرنے کے حوالے سے محنت ،امانت ،دیانت او رجہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہی:شہباز شریف شہبازشریف اور انکی پوری ٹیم انتہائی لگن اور عزم سے کام کر رہی ہے، توانائی کے شعبہ میں ہرممکن تعاون کرینگے : جرمن وفد

جمعہ 4 مئی 2018 22:40

وزیراعلیٰ پنجاب سے معروف کمپنی سیمنز کے وفد کی ملاقات،توانائی کے شعبے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاںجرمنی کی معروف کمپنی سیمنز بورڈ کے چیئرمین سباسٹین اینڈریس بریچٹ(Mr.Sebastian Andreas Brachert) کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کو برق رفتاری کیساتھ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے اور توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کے باعث لوڈشیڈنگ میں بے پناہ کمی ہوئی ہے۔

توانائی منصوبوں پر کام کرنے کے حوالے سے محنت ،امانت ،دیانت او رجہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے توانائی کے منصوبوں کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کیا ہے اور پنجاب میں لگنے والے چار گیس پاور پلانٹ میں قوم کے 150ارب روپے بچائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جرمن وفدنے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی توانائی منصوبوں کیلئے غیر معمولی محنت اوربرق رفتاری سے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم انتہائی لگن اور عزم سے کام کر رہی ہے اور ہم توانائی کے شعبہ میں پنجاب حکومت کیساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔

چیئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی ،چیئرمین قائداعظم تھرمل پاور لیمٹیڈ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری توانائی اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔