ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی پولیس مردان کا فرضی مشقوں(موک ایکسرسائز ز)کا سلسلہ جاری

جمعہ 4 مئی 2018 22:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی پولیس مردان کا فرضی مشقوں(موک ایکسرسائز ز)کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ویمن یونیورسٹی مردان میں ڈی ایس پی احتراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی انسپکٹر محسن فواد ، ریپڈ رسپانس فورس، اینٹی ٹیررسٹ سکواڈ ، ایلیٹ فورس و دیگر پولیس کے جوانوں نے فرضی مشقوں میں بھر پور حصہ لیا۔

موک ایکسرسائزز کامقصد موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر کے نجی و سرکاری اداروں اور حساس مقامات میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بہترین حکمت عملی کیساتھ نمٹنا اور حالات پر قابو پاکر لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا اور ایسی صورتحال میں شرپسندوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے افراتفری کے ماحول میں پولیس کی جانب سے اپنے فرائض کو بخوبی سرانجام دینا ہے ۔

متعلقہ عنوان :