Live Updates

عمران خان خوابوں میں روزانہ وزیراعظم بنتے ہیں، میاں عبدالمنان

جمعہ 4 مئی 2018 22:46

اسلام آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ عمران خان خوابوں میں روزانہ وزیراعظم بنتے ہی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے عمران خان کے دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عوام بے وقوف نہیں اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے اور کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ عوامی عدالت میں سرخرو ہو گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات