سجاول اور قریبی علاقوں میں گرمی شدت میں مزید اضافہ، درجہ حراروت 46درجے تک ریکارڈ

جمعہ مئی 22:49

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) سجاول اور قریبی علاقوں میں گرمی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، سجاول اور قریبی علاقوں میں گرمی کی شدت 46درجے تک ریکارڈ کی گئی ، جبکہ حبس کی وجہ سے مزید سخت گرمی محسوس کی گئی ، علاقے میں شدید گرمی کے دوران بھی بجلی بند کردی گئی اور جمع نماز کے اوقات میں شدید گرمی کے دوران نمازیوں کو سخت پریشانی کا سامنہ کرناپڑا، علاوہ ازیں شدید گرمی کی وجہ سے کمزور افراد اور مریضوں کوبھی پریشانی کا سامنہ رہا، ہیٹ ویو الرٹ جاری ہونے کے باوجود بھی علاقے میں ہیٹ اسٹروک سے بچائو کے انتظامات تک نہیں کئے گئے اور نہ ہی تعلقہ اسپتال سجاول میں کوئی وارڈ قائم کیاگیاہے ، شدید گرمی کے دوران اشیائے خوردونوش بھی مضرصحت ہوگئی ہیں ، گذشتہ رات فوڈ پوائزنگ کے شکار نذیرھتھیار اور سجاد شاہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایاگیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ، انہوں نے بتایاکہ بازار سے پیک بسکٹ کھانے پر ان کی طبیعت بگڑناشروع ہوگئی بسکٹ چیک کرنے پر معلوم ہواکہ ایکسپائرہوچکے تھے ،،علاقے میں پانی کی قلت کی وجہ سے آلودہ پانی استعمال ہونے سے بھی پیٹ کے امراض پھیل گئے ہیں ، تاہم تعلقہ اسپتال میں ادویات کی قلت ہے جبکہ لیبارٹری میں فری ٹیسٹ بندکرنے کے بعدآج ایکسرے کو بھی تالے لگادئے گئے ، الٹراسائونڈ پر بھی مردوں کا چیک اپ بندکردیاگیاہے ،مقامی شہریوں نے صحت کی سہولیات بحال کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :