موجودہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں ، امن و امان اور سازگار ماحول فراہم کرنے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، ملک محمدرفیق رجوانہ

عام شہریوں کے معیار زندگی میں بہتری آئی ہے،سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ، صنعت کے تمام شعبوں میں بہتری آئی ہے،گورنر پنجاب

جمعہ 4 مئی 2018 22:49

موجودہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں ، امن و امان اور سازگار ماحول فراہم ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں ، امن و امان اور سازگار ماحول فراہم کرنے سے پاکستان میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور کاروبار ی مواقع بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک میں معاشی استحکام پیدا ہوا ہے ، عام شہریوں کے معیار زندگی میں بہتری آئی ہے ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور صنعت کے تمام شعبوں میں بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے ان ثمرات سے ملک کا مستقبل روشن ہوگا گورنر نے ایکسپو میں لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا اور ماہرین سے بات چیت کی ایکسپو میں 122 مقامی کمپنیوں سمیت ترکی، اٹلی ، چائنہ ، ملائشیا کی غیرملکی کمپنیوں نے سٹال لگائے ہیںملک محمد رفیق رجوانہ نے آباد کے عہدیداران کو یقین دلایا کہ ریئل سٹیٹ کے ساتھ ساتھ ڈویلپرز اور بلڈرز کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے عوامی رہائشی مسائل کے حل میں مدد مل سکتی ہے انہوں نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپمنٹ (آباد) کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے گھر افراد کو اپنی چھت مہیا کرنے کے لئے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہروں میں بھی رہائشی یونٹ تعمیر کئے جائیں انہوں نے کہا کہ نئی بستیاں آباد ہونے سے تعمیرات کی صنعت سے وابستہ شعبے کو ترقی حاصل ہوتی ہے جس سے روزگار اور کاروبار کے خاطر خواہ مواقع دستیاب ہوتے ہیں اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوتا ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک چائنہ سنٹر اسلام آباد میں تین روزہ آباد انٹرنیشنل ایکسپو 2018ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں چیئرمین (آباد) محمد عارف جیوا ، سینئر وائس چیئرمین فیاض الیاس، وائس چیئرمین سہیل ورند چیئرمین ساؤتھ الطاف تائی، رشید گوڈیل اور دیگر عہدیداروںسمیت میئر اسلام آباد شیخ انصر ، ڈپٹی میئر ذیشان نقوی ، محسن شیخانی ، ڈویلپرز ، بلڈرز اور تعمیراتی صنعت کی سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی گورنر پنجاب نے کہا کہ کم آمدن والے افراد کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے آباد جیسے ادارے آگے آئیں اور باکفایت رہائشی اور تجارتی مراکز قائم کرکے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ کسی بے گھر کو اپنی چھت فراہم کرنا کاروبار کے ساتھ ساتھ نیک عمل بھی ہے اور جو لوگ اس صنعت سے وابستہ ہیں وہ بہت بڑی قومی خدمت سرانجام دے رہے ہیں ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں ، امن و امان اور سازگار ماحول فراہم کرنے سے پاکستان میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور کاروبار ی مواقع بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک میں معاشی استحکام پیدا ہوا ہے ، عام شہریوں کے معیار زندگی میں بہتری آئی ہے ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور صنعت کے تمام شعبوں میں بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے ان ثمرات سے ملک کا مستقبل روشن ہوگا گورنر نے ایکسپو میں لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا اور ماہرین سے بات چیت کی ایکسپو میں 122 مقامی کمپنیوں سمیت ترکی، اٹلی ، چائنہ ، ملائشیا کی غیرملکی کمپنیوں نے سٹال لگائے ہیںملک محمد رفیق رجوانہ نے آباد کے عہدیداران کو یقین دلایا کہ ریئل سٹیٹ کے ساتھ ساتھ ڈویلپرز اور بلڈرز کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے باعث ملکی و غیرملکی کمپنیاں اور ادارے سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیںجس سے کنسٹرکشن سے منسلک تمام کاروبار فروغ پا رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ معاشی ترقی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے جس سے عوامی خوشحالی اور ملکی ترقی کے مقاصد حاصل ہو ں گے انہوں نے اس موقع پر اسلام آباد میں تین روزہ آباد میلے میں موجود صنعتی شعبے کی قومی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا اور نمائش کے انعقاد میں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معاونت کی بھی تعریف کی جن کی وجہ سے شہریوں کو ایک چھت تلے رہائش و تجارتی مراکز میں سرمایہ کاری کے مواقع حاصل ہوئے ہیں ۔