ورکرز ویلفیئر فنڈ مزدوروں کی فلاح و بہبود کا وہ ادارہ ہے جو خالصتا مزدوروں کے آجر اداروں کی جانب سے دیئے گئے مالی حصے پر چل رہا ہے،شمس الرحمن سواتی

اس وقت فنڈ میں162 ارب روپے موجود ہونے کے باوجودمزدوروں کوگرانٹ نہیں دی جارہی ، پنجاب میں 11ہزار2سو51کیسزایسے موجود ہیں جوگرانٹ کے منتظرہیں،ضلعی سربراہ ایم ایم اے

جمعہ 4 مئی 2018 22:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل و جماعت اسلامی راولپنڈی کے ضلعی سربراہ شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ مزدوروں کی فلاح و بہبود کا وہ ادارہ ہے جو خالصتا مزدوروں کے آجر اداروں کی جانب سے دیئے گئے مالی حصے پر چل رہا ہے اور اس میں حکومت کی جانب سے کوئی مالی معاونت بھی نہیں ہوتی لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ اس وقت فنڈ میں162 ارب روپے موجود ہونے کے باوجودمزدوروں کوگرانٹ نہیں دی جارہی ،جبکہ ہر سال اس فنڈ میں صنعتی ادارے 20 ارب روپے کا حصہ دیتے ہیں ۔

اس وقت صرف پنجاب میں 11ہزار2سو51کیسزایسے موجود ہیں جوگرانٹ کے منتظرہیں لیکن انھیں ادائیگی نہیں کی جارہی 2831 اسکالر شپ، 7104 میرج گرانٹ،1316بیوائوں کی ڈیتھ گرانٹ کے کیسزہیں جنھیں ادائیگیوں کی بجائے حکومت فنڈکی اس رقم کواپنی عیاشیوں اوردیگرکاموں پرخرچ کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ ورکرز اوروفات پاجانے والے مزدوروں کی بیوائوں کی محرومیوں کاازالہ کرنے اوراس گھپلے و بدعنوانی پراپنا کرداراداکریں ۔

تاکہ ہزاروں محنت کشوں کوریلیف مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی وساطت سے مزدوروں کے ہزاروں بچے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوںمیں تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن ان کی فیسوں کی ادائیگی نہیں ہورہی اوران طلبہ کو یونیورسٹیوں اور کالجزمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے انھیں کلاسزمیں بیٹھنے اور امتحانا ت سے روک دیا جاتا ہے۔