راولپنڈی،صاف ستھری تفریح کے فروغ کے لیے ایک مزاحیہ اوراصلاحی سٹیج ڈرامہ ’پنڈی وال ہوٹل‘ کی نمائش

جمعہ 4 مئی 2018 22:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) صاف ستھری تفریح کے فروغ کے لیے آرٹس کونسل کے زیراہتمام ایک مزاحیہ اوراصلاحی سٹیج ڈرامہ ’پنڈی وال ہوٹل‘ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

کھیل کومنوربھٹی نے تحریرکیا تھا اورہدایات شمع نیازی نے دی تھیں جبکہ فنکاروں میں حمیدبابر،انجم ملک،شہزادپپو،عینی بخاری،شاہدبھولا،شمع نیازی،جھلک علی،لیاقت شاہ،ارشدخان،انجم عباسی اورہیرشامل تھے سماجی مسائل پرمبنی اس کھیل کامرکزی خیال تھا کہ دوسروں کودھوکا نہیں دینا چاہیے اورسچ کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے کھیل کے اختتام پرخطاب کرتے ہوئے ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ تہذیب اورشائستگی کے دائرے میں رہتے ہوئے پیغام پہنچایا جا سکتا ہے انھوں نے کہا کہ اصلاحی کھیل آرٹس کونسل کی پہچان بن چکے ہیںڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا کہ کونسل نے ہمیشہ صاف ستھری تفریح کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیںانھوں نے کہا کہ ایسے لکھاریوں کوسامنے آنا چاہیے جواصلاحی پہلوکومدنظررکھتے ہیںانھوں نے کھیل کی ڈائریکٹرشمع نیازی کومبارکباددی۔

متعلقہ عنوان :