Live Updates

تحریک انصاف پوٹھوہار ٹائون کے صدر ساجد علی قریشیکا راولپنڈی کے صوبائی حلقے پی پی 13 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

جمعہ 4 مئی 2018 22:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف پوٹھوہار ٹائون کے صدر ساجد علی قریشی نے راولپنڈی کے صوبائی حلقے پی پی 13 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی کی جانب سے نامزدگی کیلئے درخواست ٹکٹوں کا فیصلہ کرنے والے بورڈ کو دے دی ہے ․ ٹکٹ کیلئے کاغذات جمع کروانے سے پہلے انہوں نے پوٹھوہار ٹائون بالخصوص حلقہ پی پی 13 سے تعلق رکھنے والے پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں سے مشاورت کی اور ان کی مشترکہ اور غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی حاصل کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ․ ساجد علی قریشی نے کہا کہ ہم پیرا شوٹ کے ذریعے نازل ہونے والے نام نہاد لوگوں کا صفایا کر دیں گے اور ملک کے دیگر حصوں کی طرح پوٹھوہار ٹائون سے بھر پور کامیابی سمیٹ کر کرپشن کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لاہور میں جو گیارہ نکاتی منشور پیش کیا تھا اسے عوامی کے اندر زبر دست پذیرائی مل رہی ہے اور ایسا ایجنڈا کسی دوسری جماعت کے پاس نہیں ہے ․ ساجد علی قریشی نے کہا کہ ہم پہلے ’’عزت کو ووٹ دو ‘‘ کے نعرے کو عملی تعبیر دلوائیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات