وفاقی پولیس اور پاکستان رینجر کا تھانہ سرچ آپریشن، چار افغانیوں سمیت19 مشکوک افراد گرفتار

اسلحہ ایمونیشن برآمد، مقدمہ درج

جمعہ 4 مئی 2018 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) وفاقی پولیس اور پاکستان رینجر کا تھانہ ترنول کے علاقہ میں سرچ آپریشن چار افغانیوں سمیت اُنیس مشکوک افراد گرفتار کر کے ملزمان سے اسلحہ ایمونیشن برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تھانہ ترنول کے علاقہ اتفاق ٹاون جی ٹی روڈ کی دونوں اطراف اتحاد پلازہ اور گردونواح میں اسلام آباد پولیس، پاکستان ر ینجرز اور سیکورٹی اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران چار افغانیوں سمیت انیس مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی جبکہ ایک پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا۔ ۔۔۔