Live Updates

نواز شریف کو 1979 میں خلائی مخلوق نے ہی کونسلر بنوایا تھا، فواد چوہدری

ئی کو وزیر ستان اور 12 مئی کو کراچی میں ہو گا ،ْ عمران خان خطاب کریں گے ،ْنائن الیون کے بعد وزیر ستان کے عوام پر جو گزری اٴْس پر پی ٹی آئی کے علاوہ کسی نے دھیان نہیں دیا، ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ فاٹا کے شہریوں کو برابر حقوق دیے جائیں ،ْمیڈیا سے گفتگو

جمعہ 4 مئی 2018 23:29

نواز شریف کو 1979 میں خلائی مخلوق نے ہی کونسلر بنوایا تھا، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو 1979 میں خلائی مخلوق نے ہی کونسلر بنوایا تھا ،ْنائن الیون کے بعد وزیر ستان کے عوام پر جو گزری اٴْس پر پی ٹی آئی کے علاوہ کسی نے دھیان نہیں دیا، ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ فاٹا کے شہریوں کو برابر حقوق دیے جائیں۔

جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ نائن الیون کے بعد وزیر ستان کے عوام پر جو گزری اٴْس پر پی ٹی آئی کے علاوہ کسی نے دھیان نہیں دیا، ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ فاٹا کے شہریوں کو برابر حقوق دیے جائیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے جو بریفنگ دی ہے اس کے مطابق فاٹا میں رواں سال بلدیاتی انتخابات اور اگلے برس صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان ہوںنے کہاکہ ہم نے قومی سطح کی مہم کا آغاز لاہور سے کر دیا ہے جس کے بعد 2 بڑے اجتماعات کرنے جا رہے ہیں، پہلا جلسہ 11 مئی کو وزیر ستان اور دوسرا 12 مئی کو کراچی میں ہو گا جس سے عمران خان خطاب کریں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )نے محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر فاٹا کے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں انتخابات میں تاخیر کسی طور پر بھی قبول نہیں اور انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونا ہی سب کے مفاد میں ہیں۔

انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو تنقیدن کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ہیں اور اقامہ متحدہ عرب امارات کا رکھا ہوا ہے، اعلیٰ ترین عہدوں کے باوجود انہیں پاکستان کی شہریت پر ہی اعتبار نہیں تو سیاست میں کیوں ہیں۔انہوںنے کہاکہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف مقدمہ ثابت ہو گیا ہے، میاں صاحب،آپ کا گھر میں مقابلہ ہو تو ہو تاہم سیاست میں آپ مقابلے کے اہل نہیں ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا بطور سیاسی جماعت قائم رہنا ممکن نہیں ہے کیوں کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف نے اپنا جب کہ نواز شریف اور پرویز رشید اپنا گروپ بنا رکھا ہے، بچوں نے بھی اپنا گروپ بنایا ہوا ہے لہذا الیکشن میں ہمیں ٹوٹی پھوٹی پی ایم ایل این ملے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابات کے نزدیک آتے ہی اصل ایجنڈا عمران خان کے 11 نکات ہی ہوں گے اور یہ سب جیل جا چکے ہوں گے یا جیل جانے کی تیاری میں ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف 1979 میں کونسلر کا الیکشن بھی ہار گئے تھے لیکن انہیں خلائی مخلوق نے ہی کونسلر بنایا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات