Live Updates

پاکستان میں عجیب صادق اور امین ہیں، جن کو سنگسار ہونا چاہیے وہ صادق اور امین ہیں ،ْ طلال چوہدری

جمعہ 4 مئی 2018 23:29

پاکستان میں عجیب صادق اور امین ہیں، جن کو سنگسار ہونا چاہیے وہ صادق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں عجیب صادق اور امین ہیں، جن کو سنگسار ہونا چاہیے وہ صادق اور امین ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ صادق و امین اور اہل و نااہل کون ہے اس کا فیصلہ عوامی عدالت کرے گی۔

انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان ماضی میں خواتین کے حوالے سے کہہ چکے ہیں مخصوص نشستوں پر خواتین ایم پی ایز کس طرح بنتی ہیں وہ جانتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے عائشہ گلا لئی کے حوالے سے جو کہا وہ بھی سب کے سامنے ہے، ہم خواتین کی عزت کرتے ہیں لیکن عمران خان نے کبھی خواتین کی عزت نہیں کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات