سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس سماعت کے لیے مقرر ،ْ پیر کو سماعت ہوگی

سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں

جمعہ 4 مئی 2018 23:29

سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس سماعت کے لیے مقرر ،ْ پیر کو سماعت ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ،ْسیاستدانوں میں کروڑوں روپے کی تقسیم سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر سماعت پیر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اصغر خان کیس کی سماعت کرے گا اور عدالت نے درخواست گزاروں کو نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں