نجم سیٹھی نے انگلش کنڈیشنز کو پاکستانی بیٹسمینوں کیلئے مشکل قرار دیدیا

فرسٹ کلاس کھلاڑیوں کو اچھا معاوضہ دینے کے لیے ریجنز کو رقم دینے کا معاملہ بھی زیر غور ہے ،ْ گفتگو

جمعہ 4 مئی 2018 23:29

نجم سیٹھی نے انگلش کنڈیشنز کو پاکستانی بیٹسمینوں کیلئے مشکل قرار دیدیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاہے کہ انگلینڈ کی وکٹوں پر موسم کی وجہ سے بیٹنگ مشکل ہوجاتی ہے ،ْپاکستانی بیٹسمینوں کو انگلینڈ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلیکشن اور کوچنگ ٹیم نے قومی ٹیم کیلئے 10سالہ منصوبہ بنایا ہے، وہ نئے پلیئرز تیار کرنا چاہتے ہیں، اسلئے سلیکشن اور ٹیم معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک ڈھانچے میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کی تجویز ہے تاہم ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 10 کرنے کی تجویز ہے ،ْتبدیلی سے متعلق پالیسی بیان جلد جاری کریں گے۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ فرسٹ کلاس کھلاڑیوں کو اچھا معاوضہ دینے کے لیے ریجنز کو رقم دینے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔۔