سابق وزیراعظم محمد نواز شریف (کل) مانسہرہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے

جمعہ 4 مئی 2018 23:32

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف (کل) مانسہرہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف (کل) ہفتہ کو مانسہرہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ اس حوالہ سے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) مانسہرہ کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ محمد نواز شریف کا مانسہرہ کا جلسہ ہزارہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، مانسہرہ سمیت ہزارہ کے تمام اضلاع سے لیگی کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ جلسہ میں شرکت کریں گے۔ جلسہ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، لیگی رہنمائوں کی جانب سے جلسہ میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے متعدد کارنر میٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔