کاغان کے گائوں پھاگل میں رہائشی مکانات میں آگ لگنے سے دو مکانات جل کر راکھ ہو گئے

جمعہ 4 مئی 2018 23:32

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) یونین کونسل کاغان کے گائوں پھاگل میں رہائشی مکانات میں آگ لگنے سے دو مکانات جل کر راکھ ہو گئے۔ متاثرہ افراد کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے، آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے مقامی افراد آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے اور آگ نے دونوں مکانات جلا ڈالے۔ آتشزدگی سے قریب واقع مکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں مقامی افراد نے بتایا کہ گذشتہ سب پھاگل کے رہائشی خانیزمان ولد امیرالله اور سلیم ولد خانیزمان کے رہائشی مکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دونوں مکان کو جلا کر راکھ کا ڈھیر بنا ڈالا۔ آتشزدگی سے متاثرہ افراد کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا اور دو گھرانے چھت سے محروم ہو گئے۔ مقامی آبادی نے حکومت سے متاثرہ افراد کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :