خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی سکولوں کیلئے قواعد و ضوابط کا مسودہ تیار کر لیا

جمعہ 4 مئی 2018 23:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے صوبہ بھر کے نجی سکولوں کیلئے ماہرین تعلیم، اہل دانش اور پرائیویٹ سکولز نمائندگان کی سفارشات پر مبنی قواعد و ضوابط کا مسودہ تیار کر لیا جسے حتمی منظوری کیلئے عنقریب اتھارٹی کے بورڈ آف ممبرز میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ریگولیٹری اتھارٹی کے ایم ڈی سید ظفر علی شاہ کی زیر صدارت پشاور میں اتھارٹی کے قواعد وضوابط سے متعلق کمیٹی کے دو روزہ سیشن ہوئے جن کے شرکاء میں چیئرمین فنی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر غلام قاسم مروت، سابق ڈائریکٹرز تعلیم رفیق خٹک، غلام مصطفیٰ، سینئر انسٹرکٹر پائٹ پشاور مسز سمیرا تاج، اتھارٹی کیلئے پرائیویٹ سکولز کے منتخب نمائندے سید انس کریم، اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایڈمن ہدایت الله، کے ای ایس پی کے آفیسر محمد اختر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن غلام حسین غازی شامل تھے۔

سیشن کے اختتام پر پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں پرائیویٹ سکولز کے تدریسی و انتظامی امور کو منظم طریقہ سے چلانے اور ان سکولز کی رجسٹریشن کیلئے کم سے کم قواعد اور سفارشات پر مبنی جامع مسودہ تیار کیا گیا۔ قواعد و ضوابط کا یہ مسودہ عنقریب باضابطہ منظوری کیلئے اتھارٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :