اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجر کا تھانہ ترنول کے علاقہ میں سرچ آپریشن، چار افغانیوں سمیت 19 مشکوک افراد گرفتار

جمعہ 4 مئی 2018 23:33

اسلام آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجر نے تھانہ ترنول کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران چار افغانیوں سمیت 19 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تھانہ ترنول کے علاقے میں اسلام آباد پولیس، پاکستان ر ینجرز اور سیکورٹی اداروں نے سرچ آپریشن ۔کیا ہے جس میں ڈی ایس پی غلام محمد باقر ، ایس ایچ او تھانہ ترنول اور اسلام آباد پولیس سی ٹی ایف پولیس صدر زون کی تھانوں کی پولیس اور پولیس کمانڈوز نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

یہ سرچ آپریشن اتفاق کالونی ،ڈہوک کوکا، جی ٹی روڈ کی دونوں اطراف اور اتحاد پلازہ و گردونواح میں کیا گیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران چار اففانیوں سمیت انیس مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی جبکہ ایک پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا، ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمان بگوی نے کہا کہ ایس سرچ آپریشن کا مقصد سیکورٹی کو موٖٖثر بنانا ہے ۔ انہوں نے تما م ایس ایچ اوزکو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سخت چیکنک کے عمل کو یقینی بنائیں، اور سرچ آپریشن کو جاری رکھیںتاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔