لنڈیکوتل میں داخلہ مہم کے سلسلے میں واک کااہتمام

جمعہ 4 مئی 2018 23:33

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) سکول میں داخلہ مہم کے حوالے سے ایک اگاہی واک منعقد ہوا جس میں علاقے کے مشران ،ایجوکیشن افسران اور اساتذہ کرام کے علاوہ بڑی تعداد میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء نے شرکت کی،واک عمار شہید سینٹینیل ماڈل ہائی سکول سے لیکر چاروازگے پر ختم ہوئی واک کے شرکاء نے بینر اور پلے کار ڈ اٹھا رکھے تھے جس پر (ہر بچہ سکول میں ) کے نعرے درج تھے واک کا مقصد سکولوں میں سو فیصد بچوں کے داخلے کو ممکن بنانا ہے۔

واک کے شرکاہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک ماصل خان شنواری نے کہا کہ آج خوشی کا مقام ہے کہ ہمارے علاقے میں امن کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور ہم ازادی اور بلا کسی خوف و خطر سڑکوں پر واک کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے ایسا ممکن نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

عمار شہید سینٹنیل ماڈل سکول کے پرنسپل ڈاکٹر حنیف وزیر نے کہا کہ چائنہ اور جاپان جیسے ترقیافتہ ممالک نے اس لئے ترقی کی ہے کہ انہوں نے سو فیصد تعلیم کا حدف حاصل کیا ہے اور جن ممالک نے تعلیم کی طرف توجہ نہیں دی وہ ترقی کی اس دور میں پیچھے رہ گئے۔

اسسٹنٹ ایجنسی ایجوکیشن افیسر سلیم خان نے واک شے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واک کا مقصد ان بچوں کو تعلیمی اداروں میں لانا ہے جو سکولوں سے باہر ہیں انہوںنے شرکاء پر زور دیا کہ اپنے اپنے علاقوں میں چار سال سے زائد بچوں کو سکولوں میں داخل کروائیںاور علاقے سے جہالت کے اندھیروں کو ہمیشہ کے لئے ختم کریں۔

متعلقہ عنوان :