صوابی میں ایس پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

جمعہ 4 مئی 2018 23:37

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے تعاون سے ضلع صوابی میں ایس پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا ،اختتامی پروگرام کے مہمان خصوصی ضلع ناظم امیررحمن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق محمد تھے ، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شاہ منصور زلمے نے جیت لیا ، جس میں ملکی اورغیرملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :