ڈپٹی کمشنر پشاور سے تاجر برادری کے نمائندوں کی ملاقات

جمعہ مئی 23:37

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرپشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ سے مرکزی تنظیم تاجران اور تاجر انصاف پشاور کے نما ئندوں نے ان کے دفتر میں الگ الگ ملاقات کی۔ مرکزی تنظیم تاجران سے صدر ملک مہر الٰہی ، سینئرنائب صدر احتشام حلیم، منصور بخاری اور دیگر بازاروں کے صدور نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ تاجر انصاف سے صدر شاہد خان، حاجی اقبال خان اور دیگر نے شرکت کی۔

ملاقات میں مختلف بازاروں کے صدور کا تعارف کر ایا گیا اور تاجر برادری نے ڈپٹی کمشنر پشاور کواپنے اپنے بازاروں کے مساہل کے بارے میں بتایا اور ان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔انھوں نے نمکنڈی فوڈ سٹریٹ اور ثقافتی ورثہ کے منصوبوں کے مسائل کے بارے میں کھل کر بات کی۔انھوں نے ڈپٹی کمشنر پشاور سے درخواست کی کہ مذکورہ منصوبوں کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے کیوں کہ اس میں تاخیر سے تاجر برادری کو بہت نقصان ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تاجران نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو یقین دلایا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے تاجروں کے مسائل کو غور سے سنا اور حل کی یقین دہائی کی۔ انھوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن تاجروں کو اعتماد میں لے کر جلد شروع کیا جا ئے گا۔اور اس سلسلے میں کوئی رعائت نہیں کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :