ڈینگی جیسے موذی مرض پر احتیاطی تدابیر اختیار کرکے قابو پایاجاسکتا ہے،اے سی جہانگیرہ

جمعہ 4 مئی 2018 23:39

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ محمد اقبال نے کہاہے کہ ڈینگی جیسے موذی مرض پر احتیاطی تدابیر اختیار کرکے قابو پایاجاسکتا ہے۔ تحصیل جہانگیرہ میں ڈینگی اور دیگر مہلک بیماریوں سے بچائو کے لیے سپرے کیا جارہا ہے۔ وہ گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول اکوڑہ خٹک میں ڈینگی کے حوالے سے اگاہی سیمنار سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر یو سی ایم او جہانگیرہ ڈاکٹر فضل امین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

آگاہی سیمینار میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ضلع نوشہرہ ، سکول کے اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے ڈینگی سے بچائو کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں اور کہا کہ ڈینگی ایک جان لیوامرض ہے مگر اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ احتیاطی تدابیر اپنانے سے اس مرض سے آسانی سے بچا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ بازاروں اور دیہاتوں میں مچھر مار سپرے کرکے مچھروں کی افزائش کو ختم کررہی ہیں تاکہ ڈینگی مچھر کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جاسکے۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ کے زیر قیادت ڈینگی کے حوالے سے واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں لوگوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :