عبدالولی خان یونیورسٹی میں جان فیئرکاانعقادقابل تحسین ہے، ضلع ناظم مردان

جمعہ 4 مئی 2018 23:39

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس سٹڈیز اینڈ لیڈر شپ کے زیرِ ا ہتمام یونیورسٹی سے فارغ التحصیل گریجویٹس کے لئے جاب فیئرکا انعقاد کرکے ایک عظیم کانامہ سرانجام دیا جو کہ قابل تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی میوزیم میںجاب فیئر میں لگے مختلف سٹالز کا معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔

جاب فیئر میں 35 سے ذائد نجی اداروں کے علاوہ غیر سرکاری تنظیم زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی اور سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے سٹال لگائے تھے اس موقع پر یونیورسٹی کے درجنوںطلباء و طالبات کوانٹرن شپ کیلئے زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کی ممبر شپ بھی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے عبدالولی خان یونیورسٹی میں اس طرح کے پروگرامات کے انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خورشید خان اورآئی بی ایل کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر قادر بخش بلوچ کو ضلعی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے محمد پرویز اور سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے محمد عارف نے جاب فیئر کے انعقاد پرعبدالولی خان یونیورسٹی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کی اور توقع رکھی کہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامات کا انعقاد کرکے طلباء و طالبات کو کمپنیوں پیڈ انٹرن شپ اور جاب مہیا کر نے کیلئے راہ ہموار کریگی۔

متعلقہ عنوان :