شدید گرم موسم میں بجلی کی طویل غیر علانیہ بندش انتہائی افسوس ناک ہے، شاہی سید

ماضی میں بھی کراچی میں شدید گرمی اور بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش کی وجہ سے ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں،صدر اے این پی سندھ

جمعہ 4 مئی 2018 23:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ شدید گرم موسم میں بجلی کی طویل غیر علانیہ بندش انتہائی افسوس ناک ہے۔

(جاری ہے)

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ روایت بن چکی ہے ماضی میں بھی کراچی میں شدید گرمی اور بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش کی وجہ سے ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں،باچا خان مرکزسے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین شاہی سید نے مذید کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر کی غریب آبادیوںکے رہائشی شدید مشکلات میں مبتلا ہیں شہری گرمی سے نڈھال اور شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیںکے الیکٹرک کی بد ترین کارکردگی خدا نخواستہ کسی انسانی سانحہ کو دعوت دینے کے مترادف ہے شہر کا جاری گرم موسم اچانک رونماء نہیں ہوا گرم موسم کے لیے پہلے سے اقدامات کیے جاسکتے تھے۔

ناقص کارکردگی سے شہریوں کو بے حال کرنے کے بعد مختلف بہانوں کا سہارا لیا جارہا ہے صوبائی و مرکزی حکومتوں کو کے الیکٹرک کی روایتی ناقص کارکردگی کا نوٹس لینا چاہیے خاص طور پر رمضان المبارک میں کم سے کم لوڈ شیڈنگ کو یقینی بنانے کے لیے کے الیکٹرک کو مناسب اقداما ت کی ہدایت کرنی چاہیے ۔