ایس ایس پی جیکب آباد کا پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف ایکشن

پولیس اہلکاروں کا دور دراز علاقوں میں تبادلہ، شوکاز نوٹسز جار ی پولیس کے امیج اور کارگردگی کو بہتر بنانے کے لئے یہ سلسہ جاری رہے گا، فیصل عبداللہ چاچڑ

جمعہ 4 مئی 2018 22:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) ایس ایس پی جیکب آباد کا پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف ایکشن، 33 پولیس اہلکاروں کا دور دراز علاقوں میں تبادلہ، شوکاز نوٹسز جار ی پولیس کے امیج اور کارگردگی کو بہتر بنانے کے لئے یہ سلسہ جاری رہے گا:یس ایس پی جیکب آباد تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد فیصل عبداللہ چاچڑ نے جیکب آباد پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مندرجہ ذیل 33 پولیس اہلکاروں کو دور دراز علاقوں میں تبادلہ کر دیا، تمام اہلکاروں کو شو کاز نوٹسز جاری۔

جرائم پیشہ افراد سے رابطہ، کرپشن، اڈوں سے ماہانہ رشوت لینے اور پولیس کے راز بتانے کے الزام میں مندرجہ ذیل تمام پولیس افسران و جوانوں کے خلاف سخت انکوائری کرنے کا فیصلہ، الزامات ثابت ہونے کی صورت میں ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی عبدالرزاق گولو ، اے ایس آئی محمد حنیف اوڈھو، اے ایس آئی یار محمد لاشاری، ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار علی عمرانی، ہیڈ کانسٹیبل ممتاز علی گورشانی، ہیڈ کانسٹیبل عبدالستار اوڈھو، کانسٹیبل ارباب علی جتوئی، کانسٹیبل ریاض احمد خروس، کانسٹیبل لعل ڈنو ملک، کانسٹیبل عبدالمالک کھوسو، کانسٹیبل امیر دین گولاٹو،کانسٹیبل احسان علی کھنڈ، کانسٹیبل کالو خان نوناری،کانسٹیبل عبدالغنی،کانسٹیبل امید علی جکھرانی، کانسٹیبل علی خان جکھرانی، کانسٹیبل لیاقت علی گورشانی، کانسٹیبل امیر بخش جتوئی،کانسٹیبل الطاف حسین چانڈیو، کانسٹیبل زاہد مصطفیٰ رند، کانسٹیبل کاشف علی شاہ۔

کانسٹیبل منیر احمد اوڈھو، کانسٹیبل بابل بھنگر، کانسٹیبل غلام نبی برڑو، کانسٹیبل شمس الدین جکھرانی، کانسٹیبل محمد رفیق، کانسٹیبل محمد رفیق مہر، کانسٹیبل اول خیر، کانسٹیبل محمد حسن اوڈھو،کانسٹیبل صدر الدین مہر،کانسٹیبل محمد صدیق۔ کانسٹیبل نبی داد رند،کانسٹیبل عمر دین بنگلانی اس موقع پر ایس ایس پی فصل عبداللہ چاچڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کے امیج اور کارگردگی کو بہتر بنانے کے لئے یہ سلسہ جاری رہے گا۔