پاکستان کی ترقی اور مسلم لیگ(ن) لازم وملزوم ہیں ،شیخ آفتاب احمد

آئندہ نتخابات میں مسلم لیگ(ن) نادیدہ قوتوں کی مخالفت کے باوجود تاریخی کامیابی حاصل کرے گی اپنے حلقہ انتخاب کے تمام دیہات کو 100 فیصد سوئی گیس کی فراہمی کرکے ریکارڈ قائم کردیا ہے،وفاقی وزیر پارلیمانی امور

جمعہ مئی 22:59

پاکستان کی ترقی اور مسلم لیگ(ن) لازم وملزوم ہیں ،شیخ آفتاب احمد
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور مسلم لیگ(ن) لازم وملزوم ہیں محمد نواز شریف کی قیادت میں آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) نادیدہ قوتوں کی مخالفت کے باوجود اللہ کے فضل وکرم سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔ اپنے حلقہ انتخاب کے تمام دیہات کو 100 فیصد سوئی گیس کی فراہمی کرکے ریکارڈ قائم کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل حضرو کی یونین کونسل ملاں منصور کے تمام 6 دیہاتوں ملاں منصور ، گڑھی متنی ، خورہ خیل ، مانسر ، چھپر شریف ، ملاحی ٹولہ اور اٹک خورد میں 20 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد اور امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سرور نے سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح شعلہ جلا کر کیا تقریب سے امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سرور ، چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، چیئرمین یونین کونسل ملاں منصور حاجی ملک محمد نسیم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ضلعی سینئر نائب مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، تحصیل حضرو اور تحصیل حسن ابدال کے چیئرمین یونین کونسل مسلم لیگ ( ن ) کے عہدیداران، کارکنان اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

اٹک (آن لائن) ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں 2 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ، 2 کلو کے قریب منشیات فروشوں سے الگ الگ منشیات برآمد مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق ایس آئی انچارج پولیس چوکی سٹی حضرو محمد صداقت خان نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے پیر داد روڈ نزد کرما والی مسجد کے قریب محمد الیاس عرف رتہ ولد عظمت خان ساکن غرشین جو اپنے مخصوص گاہکوں کے انتظار میں کھڑا تھا کو گرفتار کرتے ہوئے جامہ تلاشی کے دوران 1 کلو 200 گرام گردہ چرس برآمد کر لی ، دوسری کاروائی میں اے ایس آئی انچارج پولیس چوکی برہان صفدر خان نے مخبر کی اطلاع پر معہ نفری چھاپہ مارتے ہوئے غرشین سٹاپ پر شربت فروشی کی آڑ میں منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے خائستہ خان ولد خیر اللہ جان ساکن چارسدہ جو بظاہر پانی کے کولر میں شربت فروخت کر رہا تھا اس کو گرفتار کرتے ہوئے جامہ تلاشی کے دوران 750 گرام چرس برآمد کر لی منشیات فروش نے پولیس کو بتایا کہ چرس اس کو احسان اللہ ولد حبیب اللہ ساکن افغانستان حال غرشین نے فروخت کیلئے دی ہے پولیس نے دونوں کے خلاف 9B اور 14/15 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔