پیپلزپارٹی کا جلسہ،خاتون کی بلاول بھٹو زرداری سے ملنے کی ضد، کامیاب نہ ہو سکی

جمعہ 4 مئی 2018 22:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسہ میں ایک خاتون نے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملنے کی ضد کی تاہم وہ نہ مل سکی انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے پسندیدہ لیڈر ہیں اور ہم ان کے چاہنے والے ہیں جمعہ کے روز پیپلزپارٹی بلوچستان کے زیراہتمام ہاکی گرائونڈ میں جلسہ میں مختلف رنگ نظرآئے اس کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد بھی جلسہ میں شریک تھی ان خواتین میں فاریہ نامی ایک لڑکی تھی جس نے بتایا کہ وہ دور دراز علاقے سے آئی ہے اور خاص کر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملنے کے لئے انہوں نے کہا کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کی فین ہیں ان کی چاہنے والی ہے ان سے ملنا ہے اور ہم چاہتے ہیں ہم ان کے ساتھ ملیں مگر مذکورہ لڑکی کا یہ ارمان پورا نہ ہو سکا اور دل ہی میں اپنا ارمان لیکر گئی ۔