لاہور، مقامی ٹیچر کا تبادلہ شیخوپورہ کرنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو نوٹس جاری ، جواب طلب

جمعہ 4 مئی 2018 22:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے مقامی ٹیچر کا تبادلہ شیخوپورہ کرنے کے خلاف درخواست پر درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے مقامی ٹیچر ظہور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا سیاسی بنیادوں پر شیخوپورہ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے، درخواست گزار کا تقرر بطور ٹیچر صرف لاہور کے لیے ہوا تھا۔ محکمہ تعلیم نے خلاف قانون تبادلہ شیخوپورہ کیا ہے، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست گزار کے تبادلے کے احکامات کالعدم قرار دے۔