آپریشن ردالفساد، جنوبی وزیرستان اور بلوچستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود برآمد

جمعہ مئی 23:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) پاک فوج نے کہا ہے کہ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے جنوبی وزیرستان اور بلوچستان سے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی ایس پ آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کو ہلو میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے راکٹ لانچرز ، بارودی سرنگیں ، مارٹر گولے اور دیگر اسلحہ اور بارود کا بھاری ذؔخیرہ برآمد کر لیا یہ اسلحہ و گولہ بارود دہشت گردوں نے زیر زمین چھپا رکھا تھا۔

جیسے کھود کر باہر نکالا گیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اینٹلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا مکین میںبھی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران آئی ای ڈینر ، دستی بم آر پی جی سیون ، راکٹس ، رائفلرز ، گرینیڈز اینٹی ٹینک مائنز اور دیگر اسلحہ و بارودی مواد برآمد کر لیا۔ پاک فوک کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد جاری ہے۔ اوراس دوران ہمیں بڑی کامیابیاں مل رہی ہیں۔