راولپنڈی، بارود برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم ڈاکٹر جاوید کو استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ کرنے پر بری،رہائی کا حکم

جمعہ 4 مئی 2018 23:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1کے جج محمد اصغر خان نے بارود برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم ڈاکٹر جاوید کو استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ کرنے پر بری کرتے ہوئے رہا کر دیامقدمہ میں گرفتارملزم ہومیوڈاکٹر جاوید کیخلاف سی ٹی ڈی حکام نے 2017 میںمندرہ ٹول پلازہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے بارود و دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا گزشتہ روز عدالت نے استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ کرنے اور شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم کو بری کرتے ہوئے رہا کر دیا نہیں کر سکا جس پر عدالت نے ملزم کو بری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :