راولپنڈی،حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 14مئی تک ملتوی

جمعہ مئی 23:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) انسداد منشیات راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج محمد اکرم نے سابق ن لیگی ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین میٹرو بس حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 14مئی تک ملتوی کر دی گزشتہ روز خصوصی عدالت کی علالت کے باعث رخصت پر ہونے کی وجہ سے عدالت نے سماعت ملتوی کر دی ہے دوران سماعت حنیف عباسی،،باسط عباسی سمیت تمام ملزمان عدالت میں موجود تھے ،مقدمہ میں نامزد ملزمان کیخلاف اے این ایف حکام نے ایفی ڈرین کوٹے کے غلط استعمال پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔