راولپنڈی،ٹارگٹ کلنگ ،بارود برآمدگی سمیت دیگر مقدمات میں شہادتیں قلمبند،مذید گواہ طلب

جمعہ 4 مئی 2018 23:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج اصغر خان نے ٹارگٹ کلنگ ،بارود برآمدگی سمیت دیگر مقدمات میں شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے مزید گواہوں کو طلب کر لیا ہے گزشتہ روزعدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود برآمد گی کے مقدمات میں ملزم عبدالرحمن کیخلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت9 مئی ، ملزم غضنفر کیخلاف سماعت 11 مئی جبکہ عبدالواحد کیخلاف ٹارگٹ کلنگ کیس میں2 گواہوں کے بیان قلمبند کر کے سماعت5مئی تک ملتوی کردی ہے۔