عمران خان کو ماضی کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام ثابت کرنا ہو گا، ورنہ لوگ عدالت چلے جائیں گے،سینیٹر رحمن ملک

جمعہ مئی 23:09

عمران خان کو ماضی کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام ثابت کرنا ہو گا، ..
اسلام آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کو ماضی کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام ثابت کرنا ہو گا، ورنہ میرے اور آپ جیسے لوگ ان کے خلاف 62، 63 کے تحت عدالت چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اس الزام کے ثبوت نہیں دیتے تو آئین انہیں اس پارلیمنٹ کا رکن رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کمزور نہ ہوتی تو اس قسم کے دھچکے نہ لگتے، آج بھی الزام تراشیوں کے بجائے مثبت اور تعمیری سوچ رکھنے کی ضرورت ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت سے عمران خان کی بریت سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ عدالتی فیصلہ ہے، ہم اس کا احترام کرتے ہیں ۔یہ عمران خان کی خوش قسمتی کے مہینے چل رہے ہیں اور ان کے گناہ معاف ہو رہے ہیں۔