مئی کو بلدیاتی ملازمین کا کراچی میں تاریخی دھرنا ہوگا،صدر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کی واضح ہدایت کے باوجود وزیر بلدیات نے مذاکراتی عمل شروع نہیں کیا ، سید ذوالفقار شاہ

جمعہ 4 مئی 2018 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،مرکزی سینئر نائب صدر رسول بخش شاہانی ،جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت ،فنانس سیکریٹری قلندربخش شاہانی نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے بلدیاتی ملازمین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے اعزاز آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کو حاصل ہے ۔

جس پر فیڈریشن کے رہنما مبارکباد کے مستحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ 7مئی کو بلدیاتی ملازمین ذیادتیوں ،ناانصافیوں اور حقوق سے محروم کرنے کے خلاف کراچی پریس کلب میں تاریخی دھرنا ہوگا ۔اس سلسلے میں سکھر ڈویثرن میں ڈپٹی جنرل سیکریٹری سندھ علی مردان شیخ ،شہیدبے نظیر آباد ڈویثرن میں مرکزی جوائنٹ سیکریٹری کشن لعل راجہ ،لوکل گورنمنٹ پیرامیڈیکل اسٹاف میں جنرل سیکریٹری ثناء اللهآرائیں ،حیدرآباد ڈویثرن میں سینئر نائب صدر سیداسمٰعیل شاہ ،اقبال حسین پٹھان ،جلیل بلوچ ،لاڑکانہ ڈویثرن میں صوبائی چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو ،جوائنٹ سیکریٹری عبدالہادی مرکیانی ،بلدیاتی ملازمین سے ملاقاتیں کرکے انہیں دھرنے کے پروگرام سے آگاہ کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کراچی ڈویثرن میں ملک نواز ،راجہ عاصم شہزاد اور یونینز سے رابطہ کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی واضح ہدایت کے باوجود وزیر بلدیات نے تاحال مذاکراتی عمل شروع نہیں کیا ۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بلدیاتی ملازمین کے مسائل حل کرنے میں مخلص نہیں ہے ۔انہوں نی7مئی کو تمام بلدیاتی ملازمین کو کراچی پریس کلب پہنچنے کی ہدایت دی ہے ۔